ف ظ ظf-ẓ-ẓ
(س) فَظَّ يَفَظُّ فَظَاظَةً (اصلی: فَظِظَ يَفْظَظُ): سخت مزاج اور بد خلق ہونا، بات میں درشت ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
فَظٌّ (صفت): تند خو، سخت کلام۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ فَظّ زبان کی سختی کے لیے اور غَلِيْظُ الْقَلْب دل کی سختی کے لیے ہے۔ یہ مادہ قرآن میں صرف ایک بار آیا ہے: ﴿وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۹)