Rizwan Zubair

مادّہ ف ر ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 1 · English

ف ر عf-r-ʿ

(ف) فَرَعَ يَفْرَعُ فَرْعًا: اوپر چڑھنا، بلند ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

فَرْعٌ ج فُرُوْعٌ (اسمِ ذات بھی): کسی چیز کا اوپر کا حصہ، درخت کی شاخ — اَصْل (جڑ) کی ضد (اردو میں «فرع، فروع» اسی معنی میں)۔ ﴿اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُهَا فِي السَّمَآءِ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۴)

«نشوونما ہے اصل سے غالبؔ فروع کو» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ