(ن) فَرَغَ يَفْرُغُ فَرَاغًا وَفُرُوْغًا: کسی کام کو ختم کر کے خالی ہونا، فارغ ہونا (اردو میں «فراغت» اسی معنی میں)؛ «لِ» کے صلہ کے ساتھ: کسی کام کی طرف پوری طرح متوجہ ہونا۔ ﴿فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ﴾ (الانشراح ۹۴:۷)؛ ﴿سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۳۱)
فَارِغٌ (اسم الفاعل): خالی (اردو میں «فارغ» اسی معنی میں)؛ (دل کے لیے) بے چین، ہر چیز سے خالی۔ ﴿وَاَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا﴾ (القصص ۲۸:۱۰)
(افعال) اَفْرَغَ يُفْرِغُ اِفْرَاغًا: کسی برتن کو انڈیل کر خالی کرنا؛ کسی پر کوئی چیز انڈیل دینا۔ ﴿رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۰)؛ ﴿اٰتُوْنِيْٓ اُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا﴾ (الکھف ۱۸:۹۶)