ض ی عḍ-y-ʿ
(ض) ضَاعَ يَضِيْعُ ضِيَاعًا (اصل: ضَيَعَ): بیکار ہونا، ضائع ہونا (اردو میں «ضیاع» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَضَاعَ يُضِيْعُ اِضَاعَةً: کسی چیز کو ضائع کرنا۔ ﴿اِنَّا لَا نُضِيْعُ اَجْرَ الْمُصْلِحِيْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۷۰)؛ ﴿فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ﴾ (مریم ۱۹:۵۹)
اردو میں اس مادے سے: ضائع۔