ض ی فḍ-y-f
(ض) ضَافَ يَضِيْفُ ضَيْفًا: (۱) کسی طرف مائل ہونا، جھکنا (۲) کسی کا مہمان ہونا۔ ضَيْفٌ (اسم ذات بھی): مہمان (یہ مذکر، مؤنث، واحد، جمع سب کے لیے آتا ہے اور اس کی جمع ضُيُوْفٌ بھی آتی ہے)۔ ﴿هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ الْمُكْرَمِيْنَ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۲۴)
(تفعیل) ضَيَّفَ يُضَيِّفُ تَضْيِيْفًا: کسی کو مہمان بنانا، ضیافت کرنا۔ ﴿فَاَبَوْا اَنْ يُّضَيِّفُوْهُمَا﴾ (الکھف ۱۸:۷۷)
اردو میں اس مادے سے: ضیافت۔