د ھ رd-h-r
— دَهْر ج دُهُوْر وَاَدْهُر: طویل زمانہ، زمانے کی مدت (اردو میں «دہر» اسی معنی میں)؛ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ دَهْر عالم کے آغاز سے انجام تک کی مدت کے لیے بھی آتا ہے اور مطلق طویل عرصے کے لیے بھی۔ قرآن میں دو بار: ﴿وَمَا يُهْلِكُنَآ اِلَّا الدَّهْرُ﴾ (الجاثیۃ ۴۵:۲۴) — جو دہریت کا مقولہ ہے؛ اور ﴿هَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ﴾ (الدھر ۷۶:۱)
اردو میں اس مادے سے: دہریہ، دہریت۔
«تعصب چھوڑ ناداں! دہر کے آئینہ خانے میں» (بانگِ درا)
«یہ وحیِ دہریت روس پر ہوئی نازل» (ضربِ کلیم)