Rizwan Zubair

مادّہ ب ق ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ب ق یb-q-y

(س) بَقِيَ يَبْقٰى بَقَاءً: (۱) ہمیشہ رہنا، (۲) باقی رہنا، باقی بچنا، دیرپا ہونا (اردو میں «بقا» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۲۷)

بَاقٍ (اسم الفاعل): باقی رہنے والا (اردو میں «باقی» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ﴾ (النحل ۱۶:۹۶)

اَبْقٰى (افعل التفضیل): زیادہ باقی رہنے والا، زیادہ دیرپا۔ ﴿وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّاَبْقٰى﴾ (الاعلٰی ۸۷:۱۷)

بَقِيَّةٌ (اسم نسبت): باقی رہنے والی چیز، باقی ماندہ (اردو میں «بقیہ» اسی معنی میں)۔ ﴿بَقِيَّتُ اللّٰهِ خَيْرٌ لَّكُمْ﴾ (ھود ۱۱:۸۶)

افعال اَبْقٰى يُبْقِيْ اِبْقَاءً: باقی رہنے دینا، باقی چھوڑنا۔ ﴿لَا تُبْقِيْ وَلَا تَذَرُ﴾ (المدثر ۷۴:۲۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ