(ض) عَزَّ يَعِزُّ عِزًّا (اصلی: عَزَزَ يَعْزِزُ): مغلوبیت سے محفوظ ہونا، سخت ہونا۔
(ن) عَزَّ يَعُزُّ عَزًّا (اصلی: عَزَزَ يَعْزُزُ): کسی پر غالب آنا۔ ﴿وَعَزَّنِيْ فِي الْخِطَابِ﴾ (صٓ ۳۸:۲۳)
عِزٌّ (مصدر کے علاوہ اسمِ ذات بھی): مغلوبیت سے حفاظت، پناہ، مدد۔ عِزَّةٌ (اسمِ ذات): (۱) سختی، بے جا خود داری، گھمنڈ (۲) غلبہ، عزت (اردو میں «عزت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُوْلِهِۦ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ﴾ (المنافقون ۶۳:۸)
عَزِيْزٌ ج اَعِزَّةٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): (۱) سخت، بھاری، گراں (۲) غالب، بالادست — یعنی وہ جس کے اختیارات پر کوئی تحدید نہ ہو (اردو میں «عزیز»: پیارا؛ رشتہ دار؛ عربی میں: غالب، زور آور؛ نایاب)۔ ﴿وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ﴾ (الحشر ۵۹:۱)
اَعَزُّ (افعل التفضیل): زیادہ سخت، زیادہ عزت والا۔ عُزّٰى (فُعْلٰى، افعل التفضیل کا مؤنث): زیادہ سخت، زیادہ عزت والی؛ «اَلْعُزّٰى» خانہ کعبہ کے بتوں میں سے ایک بت کا نام۔ ﴿اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰى﴾ (النجم ۵۳:۱۹)
(افعال) اَعَزَّ يُعِزُّ اِعْزَازًا (اصلی: اَعْزَزَ يُعْزِزُ): کسی کو عزت دینا (اردو میں «اعزاز» اسی معنی میں)۔ ﴿وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ﴾ (اٰل عمران ۳:۲۶)
(تفعیل) عَزَّزَ يُعَزِّزُ تَعْزِيْزًا: کسی کو سخت کرنا، قوت دینا۔ ﴿فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۱۴)
اردو میں اس مادے سے: معزز۔