Rizwan Zubair

مادّہ ع ز ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ع ز لʿ-z-l

(ض) عَزَلَ يَعْزِلُ عَزْلًا: کسی کو جدا کر دینا، الگ کر دینا۔

مَعْزُوْلٌ (اسم المفعول): جدا کیا ہوا، الگ کیا ہوا (اردو میں «معزول» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۲۱۲)

مَعْزِلٌ (اسم الظرف): الگ ہونے کی جگہ، کسی چیز کا کنارہ۔ ﴿وَنَادٰى نُوْحُ ۨابْنَهُۥ وَكَانَ فِيْ مَعْزِلٍ﴾ (ھود ۱۱:۴۲)

(افتعال) اِعْتَزَلَ يَعْتَزِلُ اِعْتِزَالًا: کسی سے الگ ہونا (جس سے الگ ہوں وہ کسی صلہ کے بغیر یعنی بنفسہٖ آتا ہے) (اردو میں «اعتزال» اسی معنی میں)۔ اِعْتَزِلْ (فعلِ امر)۔ ﴿فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِي الْمَحِيْضِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۲)

اردو میں اس مادے سے: عزلت۔

«کشتۂ عزلت ہوں، آبادی میں گھبراتا ہوں میں» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ