Rizwan Zubair

مادّہ ع ص م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ع ص مʿ-ṣ-m

(ض) عَصَمَ يَعْصِمُ عَصْمًا: کسی کو کسی سے بچانا۔ عَاصِمٌ (اسم الفاعل): بچانے والا۔ ﴿وَاللّٰهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾ (المائدۃ ۵:۶۷)؛ ﴿لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ﴾ (ھود ۱۱:۴۳)

عِصْمَةٌ ج عِصَمٌ: بچاؤ کا ذریعہ، بندھن (اردو میں «عصمت»: پاک دامنی، ناموس؛ عربی میں: بچاؤ، حفاظت کا ذریعہ)۔ ﴿وَلَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ﴾ (الممتحنۃ ۶۰:۱۰)

(افتعال) اِعْتَصَمَ يَعْتَصِمُ اِعْتِصَامًا: بچاؤ یا حفاظت کے لیے کسی چیز کو مضبوطی سے پکڑنا۔ ﴿وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيْعًا﴾ (اٰل عمران ۳:۱۰۳)

(استفعال) اِسْتَعْصَمَ يَسْتَعْصِمُ اِسْتِعْصَامًا: حفاظت چاہنا، یعنی باز رہنا۔ ﴿وَلَقَدْ رَاوَدْتُّهُۥ عَنْ نَّفْسِهِۦ فَاسْتَعْصَمَ﴾ (یوسف ۱۲:۳۲)

اردو میں اس مادے سے: معصوم (بے گناہ، بھولا بھالا بچہ؛ عربی میں: گناہ سے محفوظ رکھا گیا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ