(ض) عَفَّ يَعِفُّ عِفَّةً (اصلی: عَفَفَ يَعْفِفُ): ہر ناپسندیدہ بات اور کام سے محفوظ ہونا، پاکدامن ہونا (اردو میں «عفت» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(تفعّل) تَعَفَّفَ يَتَعَفَّفُ تَعَفُّفًا: ناپسندیدہ چیزوں سے خود کو روکنا؛ (سوال سے) جھجکنا۔ ﴿يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۷۳)
(استفعال) اِسْتَعْفَفَ يَسْتَعْفِفُ اِسْتِعْفَافًا: ناپسندیدہ چیزوں سے بچنا، پاکدامنی اختیار کرنا۔ ﴿وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ﴾ (النساء ۴:۶)؛ ﴿وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا﴾ (النور ۲۴:۳۳)
اردو میں اس مادے سے: عفیف۔
«فقر کا مقصود ہے عفتِ قلب و نگاہ» (بالِ جبریل)