(ن) عَفَا يَعْفُوْ عَفْوًا: کسی چیز کو چھوڑ دینا؛ کسی انسان کو معاف کرنے کے لیے «عَنْ» کا صلہ آتا ہے، یعنی ترکِ عقوبت۔ عَافٍ ج عَافُوْنَ (اسم الفاعل): معاف کرنے والا۔ ﴿عَفَا اللّٰهُ عَنْكَ﴾ (التوبۃ ۹:۴۳)؛ ﴿وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۳۴)
عَفْوٌ (اسم ذات بھی): معافی (اردو میں «عفو» اسی معنی میں)؛ وہ چیز جو چھوڑ دی جائے یا چھوڑی جا سکے، یعنی ضرورت سے زائد۔ ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَاْمُرْ بِالْعُرْفِ﴾ (الاعراف ۷:۱۹۹)؛ ﴿وَيَسْـَٔلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ قُلِ الْعَفْوَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۱۹)
عَفُوٌّ (فَعُوْلٌ کے وزن پر مبالغہ): بے انتہا معاف کرنے والا۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا﴾ (النساء ۴:۴۳)
(مفاعلہ) عَافٰى يُعَافِيْ مُعَافَاةً: کسی کو عافیت دینا، بیماری یا بلا سے بچانا؛ کسی ذمہ داری سے بری رکھنا (اردو میں «معاف، معافی»: درگزر، بخشش؛ عربی میں: عافیت دینا، بری الذمہ کرنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: معاف، عافیت۔
«مرے جرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں» (بانگِ درا)