(ض) عَذَبَ يَعْذِبُ عَذْبًا: پیاس کی شدت کی وجہ سے کچھ کھانے کے قابل نہ رہنا۔ عَذَابٌ (اسم ذات): ہر وہ چیز جو انسان کو تکلیف دے، مشقت میں ڈالے (اردو میں «عذاب» اسی معنی میں)؛ عذاب۔ ﴿وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ﴾ (البقرۃ ۲:۱۰)
(ک) عَذُبَ يَعْذُبُ عُذُوْبَةً: پانی کا میٹھا اور خوشگوار ہونا۔ عَذْبٌ (صفت): خوشگوار، میٹھا پانی۔ ﴿هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ﴾ (الفرقان ۲۵:۵۳)
(تفعیل) عَذَّبَ يُعَذِّبُ تَعْذِيْبًا: کسی کو تکلیف میں ڈالنا، عذاب دینا (اردو میں «تعذیب» اسی معنی میں)۔ مُعَذِّبٌ (اسم الفاعل): عذاب دینے والا۔ مُعَذَّبٌ (اسم المفعول): عذاب دیا ہوا (اردو میں «معذب» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱۵)