(ض) ظَلَمَ يَظْلِمُ ظُلْمًا: کسی چیز کو اس کے صحیح مقام پر نہ رکھنا، خواہ کمی کر کے یا زیادتی کر کے؛ حق سے تجاوز کرنے اور کمی کرنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ظُلْمٌ (اسم ذات): ناانصافی، زیادتی (اردو میں «ظلم» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ﴾ (النساء ۴:۴۰)؛ ﴿اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ﴾ (لقمٰن ۳۱:۱۳)
(س) ظَلِمَ يَظْلَمُ ظَلَمًا: تاریک ہونا، اندھیرا ہونا۔ ظُلْمَةٌ ج ظُلُمٰتٌ: تاریکی، اندھیرا (اردو میں «ظلمت» اسی معنی میں)۔ ﴿اَللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۷)
(افعال) اَظْلَمَ يُظْلِمُ اِظْلَامًا: اندھیرے میں ہونا، اندھیرا چھا جانا۔ مُظْلِمٌ (اسم الفاعل): اندھیرے میں ہونے والا۔ ﴿وَاِذَآ اَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوْا﴾ (البقرۃ ۲:۲۰)
اردو میں اس مادے سے: ظالم، مظلوم۔
«نور سے دور ہوں ظلمت میں گرفتار ہوں میں» (بانگِ درا)