ز م ھ رz-m-h-r
(رباعی) — زَمْهَرِيْرٌ: شدید سردی، ہڈیوں میں اترنے والی ٹھنڈ (اردو میں «زمہریر» اسی معنی میں)؛ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ اصل مفہوم سختی اور سکڑ جانے کا ہے (اِزْمَهَرَّتِ الْكَوَاكِبُ = ستارے چمک اٹھے، اِزْمَهَرَّ وَجْهُهُۥ = چہرہ سختی سے تن گیا)۔ قرآن میں صرف ایک بار، جنت کے اعتدال کے بیان میں: ﴿لَا يَرَوْنَ فِيْهَا شَمْسًا وَّلَا زَمْهَرِيْرًا﴾ (الانسان ۷۶:۱۳)
«کرۂ زمہریر ہو روپوش» (بانگِ درا)