Rizwan Zubair

مادّہ ز ع م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ز ع مz-ʿ-m

(ن) زَعَمَ يَزْعُمُ زَعْمًا: کسی غلط یا غیر یقینی بات کو یقینی سمجھنا یا جتانا۔ ﴿زَعَمَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنْ لَّنْ يُّبْعَثُوْا﴾ (التغابن ۶۴:۷)

زَعْمٌ (اسم ذات): گمان، خیال (اردو میں «زعم» اسی معنی میں)۔ ﴿فَقَالُوْا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعْمِهِمْ﴾ (الانعام ۶:۱۳۶)

زَعَامَةٌ (مصدر): کسی چیز کا ذمہ دار اور جواب دہ ہونا، ضامن ہونا؛ زَعِيْمٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): جواب دہ، ضامن۔ ﴿وَاَنَا بِهِۦ زَعِيْمٌ﴾ (یوسف ۱۲:۷۲)

«ہم اپنے زعم میں سمجھے ہوئے تھے اس کو دم آگے» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ