ی د یy-d-y
— ثلاثی مجرد سے فعل قرآن میں نہیں آیا۔
يَدٌ (اصلاً يَدْيٌ، ناقص یائی، لامِ کلمہ محذوف) تثنیہ يَدَانِ ج اَيْدٍ (اصلاً اَيْدِيٌ): ہاتھ؛ مجازاً: قدرت، اختیار، احسان؛ «بِاَيْدِيْهِمْ» = اپنے ہاتھوں سے؛ «بَيْنَ يَدَيْهِ» = اس کے سامنے، اس سے پہلے۔ ﴿تَبَّتْ يَدَآ اَبِيْ لَهَبٍ وَّتَبَّ﴾ (اللھب ۱۱۱:۱)؛ ﴿بَلْ يَدٰهُ مَبْسُوْطَتٰنِ﴾ (المائدۃ ۵:۶۴)؛ ﴿يَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَيْدِيْهِمْ﴾ (الفتح ۴۸:۱۰)؛ ﴿مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ﴾ (البقرۃ ۲:۹۷)