Rizwan Zubair

مادّہ ی ء س

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ی ء سy-ʾ-s

(س) يَئِسَ يَيْاَسُ يَاْسًا: ناامید ہونا، مایوس ہونا (اردو میں «یاس» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّهُۥ لَا يَايْـَٔسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ﴾ (یوسف ۱۲:۸۷)؛ ﴿اَلْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِيْنِكُمْ﴾ (المائدۃ ۵:۳)

يَئُوْسٌ (فَعُوْلٌ کے وزن پر مبالغہ): انتہائی مایوس۔ ﴿وَاِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوْسٌ قَنُوْطٌ﴾ (فصلت ۴۱:۴۹)

(استفعال) اِسْتَيْاَسَ يَسْتَيْئِسُ اِسْتِيْآسًا: ثلاثی مجرد کا ہم معنی، (پوری طرح) مایوس ہو جانا۔ ﴿فَلَمَّا اسْتَيْـَٔسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِيًّا﴾ (یوسف ۱۲:۸۰)؛ ﴿حَتّٰٓى اِذَا اسْتَيْـَٔسَ الرُّسُلُ﴾ (یوسف ۱۲:۱۱۰)

اردو میں اس مادے سے: مایوس، مایوسی (ناامید، دل شکستہ؛ عربی میں: جس سے امید ختم ہو گئی)۔

«یاس کے عنصر سے ہے آزاد میرا روزگار» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ