Rizwan Zubair

مادّہ و ی ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

و ی لw-y-l

— ثلاثی مجرد سے فعل نہیں آتا۔

وَيْلٌ (اسمِ ذات): تباہی، بربادی، ہلاکت، عذاب، رسوائی؛ بددعا یا اظہارِ افسوس کے لیے آتا ہے، اسی لیے اردو میں «بڑی خرابی ہے» یا «وائے افسوس» سے ترجمہ کیا جاتا ہے۔ ﴿وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ﴾ (الھمزۃ ۱۰۴:۱)؛ ﴿وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَ﴾ (المطففین ۸۳:۱)

وَيْلَةٌ (اسمِ ذات): وہی مفہوم؛ «يٰوَيْلَتٰى» = ہائے میری کم بختی! ﴿قَالَتْ يٰوَيْلَتٰٓى ءَاَلِدُ وَاَنَا عَجُوْزٌ﴾ (ھود ۱۱:۷۲)؛ ﴿يٰوَيْلَتٰى لَيْتَنِيْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيْلًا﴾ (الفرقان ۲۵:۲۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ