و ط رw-ṭ-r
— وَطَر ج أَوْطَار: حاجت، غرض، وہ ضرورت جو دل میں ہو اور پوری کی جائے۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ وَطَر خاص طور پر اُس حاجت کے لیے آتا ہے جو پوری ہو چکی ہو۔ قرآن میں دو بار، اور دونوں سورۃ الاحزاب میں اور دونوں ایک ہی آیت میں: ﴿فَلَمَّا قَضٰى زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا … إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا﴾ (الاحزاب ۳۳:۳۷)۔