Rizwan Zubair

مادّہ و ر ث

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

و ر ثw-r-th

(ح) وَرِثَ يَرِثُ وِرْثًا وَاِرْثًا (اصلی: وَرِثَ يَوْرِثُ): کسی (کے ترکے) کا مالک بننا، وارث بننا (اردو میں «ورثہ، وراثت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَوَرِثَ سُلَيْمٰنُ دَاوُۥدَ﴾ (النمل ۲۷:۱۶)

وَارِثٌ ج وٰرِثُوْنَ (اسم الفاعل): وارث (اردو میں «وارث» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِۦ وَنُمِيْتُ وَنَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۲۳)

تُرَاثٌ (اصلاً وُرَاثٌ، واو تاء سے بدلی): ترکہ، میراث۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا﴾ (الفجر ۸۹:۱۹)

مِيْرَاثٌ (اصلاً مِوْرَاثٌ): ترکہ، وراثت (اردو میں «میراث» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۸۰)

(افعال) اَوْرَثَ يُوْرِثُ اِيْرَاثًا: کسی کو وارث بنانا۔ ﴿ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَ الَّذِيْنَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا﴾ (فاطر ۳۵:۳۲)

اردو میں اس مادے سے: موروثی۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ