(س) وَقِرَ يَوْقَرُ وَقْرًا: (کان کا) بوجھل ہونا، بہرا ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
وَقْرٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): (کان کا) بوجھ، بہرا پن۔ ﴿وَفِيْٓ اٰذَانِنَا وَقْرٌ﴾ (فصلت ۴۱:۵)؛ ﴿كَاَنَّ فِيْٓ اُذُنَيْهِ وَقْرًا﴾ (لقمٰن ۳۱:۷)
وِقْرٌ (اسمِ ذات): بوجھ، بار۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًا﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۲)
(ک) وَقُرَ يَوْقُرُ وَقَارًا: سنجیدہ اور متین ہونا، باوقار ہونا (اردو میں «وقار» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
وَقَارٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): سنجیدگی، متانت، عظمت۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا﴾ (نوح ۷۱:۱۳)
(تفعیل) وَقَّرَ يُوَقِّرُ تَوْقِيْرًا: کسی کی تعظیم اور توقیر کرنا (اردو میں «توقیر، موقر» اسی معنی میں)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَتُعَزِّرُوْهُ وَتُوَقِّرُوْهُ﴾ (الفتح ۴۸:۹)