و ج سw-j-s
(ض) وَجَسَ يَجِسُ وَجْسًا: پوشیدہ ہونا؛ (دل میں) کوئی آہٹ یا کھٹک محسوس ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَوْجَسَ يُوْجِسُ اِيْجَاسًا: دل کا کسی (پوشیدہ) کیفیت کو محسوس کرنا، جیسے گھبراہٹ اور خوف۔ ﴿فَاَوْجَسَ فِيْ نَفْسِهِۦ خِيْفَةً مُّوْسٰى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۶۷)؛ ﴿نَكِرَهُمْ وَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيْفَةً﴾ (ھود ۱۱:۷۰)