و ج فw-j-f
(ض) وَجَفَ يَجِفُ وَجْفًا وَوَجِيْفًا (اصلی: وَجَفَ يَوْجِفُ): تیز چلنا؛ (دل کا) دھڑکنا، کانپنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
وَاجِفَةٌ (اسم الفاعل، مؤنث): دھڑکتا ہوا، بے قرار۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿قُلُوْبٌ يَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ﴾ (النّٰزعٰت ۷۹:۸)
(افعال) اَوْجَفَ يُوْجِفُ اِيْجَافًا: گھوڑے یا اونٹ کو تیز دوڑانا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿فَمَآ اَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَّلَا رِكَابٍ﴾ (الحشر ۵۹:۶)