Rizwan Zubair

مادّہ و ف ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

و ف یw-f-y

(ض) وَفٰى يَفِيْ وَفَآءً (اصلی: وَفَيَ يَوْفِيُ): کسی چیز کو پورا کرنا (اردو میں «وفا» اسی معنی میں)؛ (وعدہ) پورا کرنا؛ (کسی چیز کا) پورا ہو جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(افعال) اَوْفٰى يُوْفِيْ اِيْفَآءً: (عہد، ناپ تول وغیرہ) پورا کرنا (اردو میں «ایفا» اسی معنی میں)؛ مُوْفٍ ج مُوْفُوْنَ (اسم الفاعل): پورا کرنے والا؛ اَوْفٰى (اسم التفضیل): سب سے بڑھ کر پورا کرنے والا۔ ﴿وَاَوْفُوْا بِعَهْدِيْٓ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۴۰)؛ ﴿وَالْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا﴾ (البقرۃ ۲:۱۷۷)؛ ﴿وَمَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهِۦ مِنَ اللّٰهِ﴾ (التوبۃ ۹:۱۱۱)

(تفعیل) وَفّٰى يُوَفِّيْ تَوْفِيَةً: کسی کا حق پورا پورا دے دینا؛ (ذمہ داری کو) پوری طرح نبھانا۔ ﴿اِنَّمَا يُوَفَّي الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾ (الزمر ۳۹:۱۰)؛ ﴿وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِيْ وَفّٰٓى﴾ (النجم ۵۳:۳۷)

(تفعّل) تَوَفّٰى يَتَوَفّٰى تَوَفِّيًا: (اپنا) حق پورا پورا لے لینا (اردو میں «وفات» اسی معنی میں)؛ روح قبض کرنا؛ مُتَوَفٍّ (اصلاً مُتَوَفِّيٌ، اسم الفاعل): پورا لے لینے والا (اردو میں «متوفی»: مرحوم، فوت شدہ؛ عربی میں: پورا لے لینے والا (فاعل))۔ ﴿اَللّٰهُ يَتَوَفَّي الْاَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا﴾ (الزمر ۳۹:۴۲)؛ ﴿اِنِّيْ مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَيَّ﴾ (اٰل عمران ۳:۵۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ