و ب رw-b-r
(س) وَبِرَ يَوْبَرُ وَبَرًا: بہت پشم (اون) والا ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
وَبَرٌ ج اَوْبَارٌ (اسمِ ذات): (اونٹ اور خرگوش وغیرہ کے) نرم بال، پشم۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَمِنْ اَصْوَافِهَا وَاَوْبَارِهَا وَاَشْعَارِهَآ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ﴾ (النحل ۱۶:۸۰)