ط و یṭ-w-y
(ض) طَوٰى يَطْوِيْ طَيًّا: کسی چیز کو تہ در تہ لپیٹنا، جیسے کپڑے کا تھان لپیٹا جاتا ہے (اردو میں «طے»: فیصلہ ہونا، فاصلہ کاٹنا؛ عربی میں: تہ کرنا، لپیٹنا)۔ ﴿يَوْمَ نَطْوِي السَّمَآءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ﴾ (الانبیاء ۲۱:۱۰۴)
مَطْوِيٌّ، مؤنث مَطْوِيَّةٌ (اسم المفعول): لپیٹا ہوا۔ ﴿وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِيّٰتٌۢ بِيَمِيْنِهِۦ﴾ (الزمر ۳۹:۶۷)
طُوًي: قرآن میں اسمِ علم کے طور پر آیا ہے، ایک وادی کا نام۔ ﴿اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًي﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۲)