Rizwan Zubair

مادّہ ط و ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ط و لṭ-w-l

(ن) طَالَ يَطُوْلُ طَوْلًا: (۱) دراز ہونا، لمبا ہونا (۲) خیرات دینا، بخشش کرنا (یعنی دولت میں لمبا ہونا)۔ ﴿فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْاَمَدُ﴾ (الحدید ۵۷:۱۶)

طُوْلٌ (اسم ذات): لمبائی (اردو میں «طول» اسی معنی میں)۔ طَوِيْلٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): لمبا (اردو میں «طویل» اسی معنی میں)۔

طَوْلٌ (اسم ذات): سخاوت، مال، دولت۔ ﴿وَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا﴾ (النساء ۴:۲۵)؛ ﴿ذِي الطَّوْلِ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ﴾ (المؤمن ۴۰:۳)

(تفاعل) تَطَاوَلَ يَتَطَاوَلُ تَطَاوُلًا: دور کی چیز کی طرف گردن بلند کر کے دیکھنا، لمبائی ظاہر کرنا؛ (زمانے کا) دراز ہونا۔ ﴿فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ﴾ (القصص ۲۸:۴۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ