Rizwan Zubair

مادّہ ط و ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ط و قṭ-w-q

(ن) طَاقَ يَطُوْقُ طَوْقًا: گلے میں حلقہ یا طوق ہونا (اردو میں «طوق» اسی معنی میں)؛ طاقت ہونا۔ طَاقَةٌ (اسم ذات): طاقت (اردو میں «طاقت» اسی معنی میں)۔ ﴿رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦ﴾ (البقرۃ ۲:۲۸۶)

(افعال) اَطَاقَ يُطِيْقُ اِطَاقَةً: کسی کام کی طاقت رکھنا۔ ﴿وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهُۥ فِدْيَةٌ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۴)

(تفعیل) طَوَّقَ يُطَوِّقُ تَطْوِيْقًا: گلے میں طوق ڈالنا۔ ﴿سَيُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِهِۦ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۸۰)

«زندگانی کیا ہے، اک طوقِ گلو افشار ہے!» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ