Rizwan Zubair

مادّہ ط و ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

ط و عṭ-w-ʿ

(ن، ف) طَاعَ يَطُوْعُ طَوْعًا: تابع فرمان ہونا، فرمانبردار ہونا۔ طَائِعٌ (اسم الفاعل): تابع فرمان، فرمانبردار۔ ﴿ائْتِيَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا﴾ (فصلت ۴۱:۱۱)

(افعال) اَطَاعَ يُطِيْعُ اِطَاعَةً اور طَاعَةً: کسی کی فرمانبرداری کرنا، (دل کی خوشی کے ساتھ) اطاعت کرنا (اردو میں «اطاعت، طاعت» اسی معنی میں)۔ اَطِعْ ج اَطِيْعُوْا (فعلِ امر): تو اطاعت کر۔ مُطَاعٌ (اسم المفعول): اطاعت کیا ہوا، بات مانا ہوا۔ ﴿قُلْ اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ﴾ (اٰل عمران ۳:۳۲)؛ ﴿اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ﴾ (النساء ۴:۵۹)

(تفعیل) طَوَّعَ يُطَوِّعُ تَطْوِيْعًا: کسی کو مطیع فرمان بنانا، کسی کام کے لیے راضی کرنا۔ ﴿فَطَوَّعَتْ لَهُۥ نَفْسُهُۥ قَتْلَ اَخِيْهِ﴾ (المائدۃ ۵:۳۰)

(تفعّل) تَطَوَّعَ يَتَطَوَّعُ تَطَوُّعًا: بتکلف فرمانبرداری کرنا؛ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ پھر اصطلاحاً نفلی عبادات کرنے کے لیے آتا ہے۔ مُتَطَوِّعٌ اور مُطَّوِّعٌ (اسم الفاعل): نفلی عبادت کرنے والا۔ ﴿فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُۥ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۴)

(استفعال) اِسْتَطَاعَ يَسْتَطِيْعُ اِسْتِطَاعَةً: فرمانبرداری کرنے کے لائق ہونا، صلاحیت یا قدرت رکھنا (اردو میں «استطاعت» اسی معنی میں)؛ پھر استعمال عام ہے کہ کسی بھی کام کو کرنے کی صلاحیت رکھنا۔ ﴿فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ (التغابن ۶۴:۱۶)

اردو میں اس مادے سے: مطیع۔

«جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ