ط ف اṭ-f-ʾ
(س) طَفِئَ يَطْفَاُ طُفُوْءًا: کسی چیز کی روشنی کا ختم ہو جانا، آگ کا بجھ جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَطْفَاَ يُطْفِئُ اِطْفَاءً: روشنی کو ختم کرنا، آگ بجھانا۔ ﴿يُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّطْفِـُٔوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ﴾ (التوبۃ ۹:۳۲)؛ ﴿كُلَّمَآ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَهَا اللّٰهُ﴾ (المائدۃ ۵:۶۴)