Rizwan Zubair

مادّہ ث ب ت

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ث ب تth-b-t

(ن) ثَبَتَ يَثْبُتُ ثُبُوْتًا: ایک حالت میں جمے رہنا (اردو میں «ثبوت»: دلیل، شہادت؛ عربی میں: قائم اور جما رہنا)۔ ﴿اِذَا لَقِيْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا﴾ (الانفال ۸:۴۵)

ثَابِتٌ (اسم الفاعل): جما ہوا، مضبوط (اردو میں «ثابت» اسی معنی میں)۔ ﴿اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُهَا فِي السَّمَآءِ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۴)

افعال اَثْبَتَ يُثْبِتُ اِثْبَاتًا: قائم رہنے دینا، برقرار رکھنا (اردو میں «اثبات» اسی معنی میں)۔ ﴿يَمْحُوا اللّٰهُ مَا يَشَآءُ وَيُثْبِتُ﴾ (الرعد ۱۳:۳۹)

تفعیل ثَبَّتَ يُثَبِّتُ تَثْبِيْتًا: جمے رہنے کی صلاحیت دینا، ثابت قدم رکھنا۔ ﴿يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۷)

ثَبِّتْ (فعلِ امر): جما دے۔ ﴿وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۰)

«ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ