Rizwan Zubair

مادّہ ت و ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ت و بt-w-b

(ن) تَابَ يَتُوْبُ تَوْبَةً وَمَتَابًا: پلٹنا، واپس ہونا (اردو میں «توبہ، تائب» اسی معنی میں)؛ بندے کی طرف سے: گناہ سے رجوع کرنا (اِلٰى کے ساتھ)؛ اللہ کی طرف سے: رحمت کے ساتھ متوجہ ہونا (عَلٰى کے ساتھ)۔ ﴿تُوْبُوْٓا اِلَي اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًا﴾ (التحریم ۶۶:۸)؛ ﴿فَاِنَّهُۥ يَتُوْبُ اِلَي اللّٰهِ مَتَابًا﴾ (الفرقان ۲۵:۷۱)

تَوَّابٌ (فعال کے وزن پر مبالغہ): بار بار رجوع کرنے والا (اردو میں «توّاب» اسی معنی میں)؛ اللہ کی صفت ہو تو: بہت توبہ قبول کرنے والا۔ ﴿فَتَابَ عَلَيْهِ اِنَّهُۥ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ﴾ (البقرۃ ۲:۳۷)؛ ﴿اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۲)

«مریدِ سادہ تو رو رو کے ہو گیا تائب» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ