Rizwan Zubair

مادّہ ص ر خ

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ص ر خṣ-r-kh

(ن) صَرَخَ يَصْرُخُ صُرَاخًا: (۱) فریاد کرنا (۲) فریاد سننا۔

صَرِيْخٌ: فریاد سننے والا، فریاد رس۔ ﴿فَلَا صَرِيْخَ لَهُمْ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۴۳)

افعال اَصْرَخَ يُصْرِخُ اِصْرَاخًا: کسی کی فریاد کو پہنچنا، مدد کرنا؛ مُصْرِخٌ (اسم الفاعل): فریاد کو پہنچنے والا۔ ﴿مَآ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۲)

افتعال اِصْطَرَخَ يَصْطَرِخُ اِصْطِرَاخًا (اصل: اِصْتَرَخَ): مدد کے لیے چیخنا چلانا۔ ﴿وَهُمْ يَصْطَرِخُوْنَ فِيْهَا﴾ (فاطر ۳۵:۳۷)

استفعال اِسْتَصْرَخَ يَسْتَصْرِخُ اِسْتِصْرَاخًا: مدد مانگنا، فریاد کرنا۔ ﴿فَاِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهُۥ بِالْاَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُۥ﴾ (القصص ۲۸:۱۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ