(ض) صَرَفَ يَصْرِفُ صَرْفًا: کسی کو کسی سے پھیر دینا، ہٹا دینا (اردو میں «صرف»: خرچ؛ فقط، محض؛ عربی میں: پھیر دینا، ہٹا دینا)۔ ﴿كَذٰلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوْٓءَ وَالْفَحْشَآءَ﴾ (یوسف ۱۲:۲۴)؛ ﴿صَرَفَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۱۲۷)
اِصْرِفْ (فعل امر): تو پھیر دے، ہٹا دے۔ ﴿رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ﴾ (الفرقان ۲۵:۶۵)
مَصْرِفٌ (اسم الظرف): پھیرنے کی جگہ، بچ نکلنے کی جگہ (اردو میں «مصرف، مصارف»: خرچ، استعمال کی جگہ؛ عربی میں: ہٹنے اور بچ نکلنے کی جگہ)۔ ﴿وَلَمْ يَجِدُوْا عَنْهَا مَصْرِفًا﴾ (الکھف ۱۸:۵۳)
تفعیل صَرَّفَ يُصَرِّفُ تَصْرِيْفًا: کثرت سے پھیرنا؛ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ زیادہ تر دو معنوں میں آتا ہے: (۱) کسی کو بار بار گھمانا۔ ﴿وَتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۶۴) (۲) کسی بات کو بار بار بیان کرنا۔ ﴿وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۴۱)
تفعّل تَصَرَّفَ يَتَصَرَّفُ تَصَرُّفًا: تصرف کرنا (اردو میں «تصرف» اسی معنی میں)۔
انفعال اِنْصَرَفَ يَنْصَرِفُ اِنْصِرَافًا: کسی سے پھر جانا، ہٹ جانا (اردو میں «انصراف» اسی معنی میں)۔ ﴿ثُمَّ انْصَرَفُوْا﴾ (التوبۃ ۹:۱۲۷)
«زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن!» (بالِ جبریل)