ص ن مṣ-n-m
(س) صَنِمَ يَصْنَمُ صَنَمًا: غلام کا قوی اور مضبوط ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
صَنَمٌ ج اَصْنَامٌ: کسی کا مجسمہ، بت (اردو میں «صنم، اصنام» اسی معنی میں)۔ ﴿اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِهَةً﴾ (الانعام ۶:۷۴)؛ ﴿وَتَاللّٰهِ لَاَكِيْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ﴾ (الانبیاء ۲۱:۵۷)
«کس کی ہیبت سے صنم سہمے ہوئے رہتے تھے» (بانگِ درا)
«کر دیا کافر ان اصنامِ خیالی نے مجھے» (دیوانِ غالب)