Rizwan Zubair

مادّہ ص ن ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ص ن عṣ-n-ʿ

(ف) صَنَعَ يَصْنَعُ صَنْعًا وَصُنْعًا: کسی خام مال سے اچھی چیز بنانا، کاریگری کرنا، صنعت کاری کرنا۔ اِصْنَعْ (فعلِ امر)۔ ﴿وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا﴾ (ھود ۱۱:۳۷)؛ ﴿صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِيْٓ اَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ﴾ (النمل ۲۷:۸۸)

مَصْنَعٌ ج مَصَانِعُ (اسم الظرف): صنعت گری کی جگہ؛ قلعہ، محل۔ ﴿وَتَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ﴾ (الشعراء ۲۶:۱۲۹)

(افتعال) اِصْطَنَعَ يَصْطَنِعُ اِصْطِنَاعًا: اہتمام سے بنانا۔ ﴿وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِيْ﴾ (طٰہٰ ۲۰:۴۱)

اردو میں اس مادے سے: صنعت، مصنوعی، مصنوعات۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ