ص ک کṣ-k-k
(ن) صَكَّ يَصُكُّ صَكًّا (اصل: صَكَكَ يَصْكُكُ): زور سے مارنا، تھپڑ رسید کرنا، ٹکرانا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سیدہ سارہ علیہا السلام کے تعجب کے بیان میں: ﴿فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِيْمٌ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۲۹) — یعنی انہوں نے اپنا منہ پیٹ لیا۔