(ن) صَفَا يَصْفُوْ صَفْوًا وَصَفَآءً: کسی چیز کا ہر آمیزش سے پاک ہونا۔
اَلصَّفَا: خانہ کعبہ کے پاس ایک پہاڑی کا نام (اس پہاڑی کا پتھر بالکل صاف ہے)۔ ﴿اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۵۸)
افعال اَصْفٰى يُصْفِيْ اِصْفَآءً (اصل: اَصْفَوَ يُصْفِوُ اِصْفَاوًا): کسی کو آمیزش سے پاک کرنا، کسی کو دوسروں سے الگ کر کے کسی چیز یا کام کے لیے مخصوص کرنا۔ ﴿اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِيْنَ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۴۰)
تفعیل صَفّٰى يُصَفِّيْ تَصْفِيَةً (اصل: صَفَّوَ يُصَفِّوُ): کسی چیز کو آمیزش سے صاف کرنا (اردو میں «تصفیہ» اسی معنی میں)؛ مُصَفًّي (اسم المفعول، اصل مُصَفَّوٌ): صاف کیا ہوا۔ ﴿وَاَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّي﴾ (محمد ۴۷:۱۵)
افتعال اِصْطَفٰى يَصْطَفِيْ اِصْطِفَآءً (اصل: اِصْتَفَوَ يَصْتَفِوُ اِصْتِفَاوًا): کسی کو اپنے لیے مخصوص کرنا؛ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ دو معانی میں آتا ہے: (۱) چن لینا، منتخب کرنا (۲) کسی کو دوسروں پر ترجیح دینا، پسند کرنا۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰٓى اٰدَمَ وَنُوْحًا﴾ (اٰل عمران ۳:۳۳)
مُصْطَفًي ج مُصْطَفَوْنَ (اسم المفعول، اصل مُصْطَفَوٌ): چنا ہوا (اردو میں «مصطفیٰ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْاَخْيَارِ﴾ (صٓ ۳۸:۴۷)
اردو میں اس مادے سے: صاف۔