Rizwan Zubair

مادّہ ص د ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ص د یṣ-d-y

(س) صَدِيَ يَصْدٰى صَدًي: سخت پیاسا ہونا (اردو میں «صدا»: آواز، پکار، ندا؛ عربی میں: پلٹ کر آنے والی آواز، گونج)؛ نیز آواز کا لوٹ کر آنا (صَدًي = بازگشت)۔

تفعیل صَدّٰى يُصَدِّيْ تَصْدِيَةً: تالی بجانا (اہلِ جاہلیت کعبے کے پاس سیٹی اور تالی بجاتے تھے)۔ ﴿وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَآءً وَّتَصْدِيَةً﴾ (الانفال ۸:۳۵)

تفعّل تَصَدّٰى يَتَصَدّٰى تَصَدِّيًا: کسی کی طرف بھرپور متوجہ ہونا، سامنے ہو جانا۔ ﴿فَاَنْتَ لَهُۥ تَصَدّٰى﴾ (عبس ۸۰:۶)

قرآن میں یہ مادہ دو بار آیا ہے۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ