ص د وṣ-d-w
(ن) صَدَا يَصْدُوْ صَدْوًا: (۱) کسی چیز کا لمبا ہونا (۲) تالی بجانا۔
تفعیل صَدّٰى يُصَدِّيْ تَصْدِيَةً: دونوں ہاتھوں سے تالی پیٹنا۔ ﴿وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَآءً وَّتَصْدِيَةً﴾ (الانفال ۸:۳۵)
تفعّل تَصَدّٰى: کسی کی طرف متوجہ ہونا (دیکھیے ص د د)۔ ﴿فَاَنْتَ لَهُۥ تَصَدّٰى﴾ (عبس ۸۰:۶)