Rizwan Zubair

مادّہ ص د ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 11 · English

ص د قṣ-d-q

(ن) صَدَقَ يَصْدُقُ صِدْقًا: سچ بولنا، سچ کر دینا؛ اس کا مفعول بنفسہ آتا ہے (سچائی کا مطلب ہے کہ دل اور زبان میں ہم آہنگی ہو، بات واقعے کے مطابق ہو اور عمل قول کے مطابق ہو)۔ ﴿رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ﴾ (الاحزاب ۳۳:۲۳)

صَادِقٌ (اسم الفاعل): سچ کہنے والا، سچ کرنے والا (اردو میں «صادق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ﴾ (التوبۃ ۹:۱۱۹)

اَصْدَقُ (اسم التفضیل): زیادہ سچا۔ ﴿وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِيْثًا﴾ (النساء ۴:۸۷)

صِدْقٌ (اسم ذات بھی): سچائی (اردو میں «صدق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالَّذِيْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِۦٓ﴾ (الزمر ۳۹:۳۳)

صِدِّيْقٌ (صفت): انتہائی سچا، کامل سچا (اردو میں «صدیق» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۴۱)

صَدِيْقٌ (صفت): دوست۔ ﴿اَوْ صَدِيْقِكُمْ﴾ (النور ۲۴:۶۱)

صَدَقَةٌ ج صَدَقٰتٌ (اسم ذات): اپنے حق سے دست برداری، کسی کو اس کے حق سے زیادہ دی ہوئی چیز، خیرات (یہ عملی سچائی کا مظہر ہے، اور لفظ صدقہ فرض خیرات یعنی زکوٰۃ اور نفلی خیرات، دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے) (اردو میں «صدقہ» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَالْمَسٰكِيْنِ﴾ (التوبۃ ۹:۶۰)

صَدُقَةٌ ج صَدُقٰتٌ: عورت کا مہر۔ ﴿وَاٰتُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحْلَةً﴾ (النساء ۴:۴)

تفعیل صَدَّقَ يُصَدِّقُ تَصْدِيْقًا: کسی کو سچا قرار دینا، کسی بات کو سچ قرار دینا، تصدیق کرنا (اردو میں «تصدیق» اسی معنی میں)؛ اس کے مفعول پر ب کا صلہ آتا ہے۔ مُصَدِّقٌ (اسم الفاعل): تصدیق کرنے والا۔ ﴿وَاٰمِنُوْا بِمَآ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۴۱)

تفعّل تَصَدَّقَ يَتَصَدَّقُ تَصَدُّقًا (اصل)، اِصَّدَّقَ يَصَّدَّقُ اِصَّدُّقًا (تبدیل شدہ؛ دونوں جائز ہیں): اپنے حق سے دست بردار ہونا، دوسرے کو حق سے زیادہ دینا، خیرات کرنا۔ تَصَدَّقْ (فعل امر): تو زیادہ دے، تو خیرات کر؛ مُتَصَدِّقٌ (اسم الفاعل): خیرات کرنے والا۔ ﴿وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا ۭ اِنَّ اللّٰهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ﴾ (یوسف ۱۲:۸۸)؛ ﴿اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ وَالْمُصَّدِّقٰتِ﴾ (الحدید ۵۷:۱۸)

اردو میں اس مادے سے: صداقت۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ