Rizwan Zubair

مادّہ ص د ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ص د رṣ-d-r

(ن) صَدَرَ يَصْدُرُ صَدْرًا وَصُدُوْرًا: (۱) سینے میں درد ہونا (۲) واپس ہونا، پھرنا (اردو میں «صدور» اسی معنی میں)۔ ﴿يَوْمَئِذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا﴾ (الزلزال ۹۹:۶)

صَدْرٌ ج صُدُوْرٌ: سینہ (اردو میں «صدر»: سربراہ، صدرِ مملکت، صدرِ مجلس؛ عربی میں: سینہ، کسی چیز کا اگلا حصہ)۔ ﴿اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ﴾ (الانشراح ۹۴:۱)

افعال اَصْدَرَ يُصْدِرُ اِصْدَارًا: (جانوروں کو پانی سے) واپس لانا۔ ﴿حَتّٰى يُصْدِرَ الرِّعَآءُ﴾ (القصص ۲۸:۲۳)

اردو میں اس مادے سے: صادر، مصدر۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ