ص د دṣ-d-d
(ن، ض) صَدَّ يَصُدُّ / يَصِدُّ صَدًّا وَصُدُوْدًا: کسی چیز سے رک جانا، روک دینا۔ ﴿الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ﴾ (محمد ۴۷:۱)؛ ﴿رَاَيْتَ الْمُنٰفِقِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْكَ صُدُوْدًا﴾ (النساء ۴:۶۱)؛ اور (ض) يَصِدُّ کے ساتھ شور مچانا کے معنی میں بھی۔ ﴿اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّوْنَ﴾ (الزخرف ۴۳:۵۷)
تفعّل تَصَدّٰى يَتَصَدّٰى تَصَدِّيًا (اصل: تَصَدَّدَ؛ بعض کے نزدیک ص د ی سے): کسی کی طرف متوجہ ہونا۔ ﴿فَاَنْتَ لَهُۥ تَصَدّٰى﴾ (عبس ۸۰:۶)