Rizwan Zubair

مادّہ ص ب ح

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ص ب حṣ-b-ḥ

(ف) صَبَحَ يَصْبَحُ صَبْحًا: کسی چیز کو ظاہر کرنا، صبح کے وقت نمودار ہونا۔

(ک) صَبُحَ يَصْبُحُ صَبَاحَةً: کسی چیز کا روشن اور چمکدار ہونا۔

صُبْحٌ وَصَبَاحٌ (دونوں ہم معنی): دن کا ابتدائی حصہ، صبح (اردو میں «صبح، صباح» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ﴾ (التکویر ۸۱:۱۸)؛ ﴿فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا﴾ (العٰدیٰت ۱۰۰:۳)

مِصْبَاحٌ ج مَصَابِيْحُ (اسم آلہ): روشن کرنے کا آلہ، چراغ (اردو میں «مصباح» اسی معنی میں)۔ ﴿كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ﴾ (النور ۲۴:۳۵)

افعال اَصْبَحَ يُصْبِحُ اِصْبَاحًا: (۱) صبح کرنا، صبح کے وقت داخل ہونا؛ اِصْبَاحٌ (مصدر): صبح۔ ﴿فَالِقُ الْاِصْبَاحِ﴾ (الانعام ۶:۹۶) (۲) افعالِ ناقصہ میں سے ہے: صبح کے وقت ہو جانا، پھر زیادہ تر صرف ہو جانے کے معنی میں آتا ہے۔ ﴿فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِۦٓ اِخْوَانًا﴾ (اٰل عمران ۳:۱۰۳)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ