ش ط ءsh-ṭ-ʾ
(ف) شَطَاَ يَشْطَاُ شَطْاً: پودے کا کونپل نکالنا، پہلو سے نئی شاخ پھوٹنا۔
شَطْءٌ: کھیتی کی کونپل، نیا اُگا ہوا انکھوا۔ ﴿كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْـَٔهُۥ فَاٰزَرَهُۥ﴾ (الفتح ۴۸:۲۹)
شَاطِئٌ ج شَوَاطِئُ (اسم الفاعل): وادی یا دریا کا کنارہ۔ ﴿مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْاَيْمَنِ﴾ (القصص ۲۸:۳۰)
قرآن میں یہ مادہ دو بار آیا ہے۔