ش خ صsh-kh-ṣ
(ف) شَخَصَ يَشْخَصُ شُخُوْصًا: آنکھوں کا کھلا رہ جانا، ٹکٹکی لگنا۔ ﴿لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيْهِ الْاَبْصَارُ﴾ (ابراھیم ۱۴:۴۲)
شَاخِصَةٌ (اسم الفاعل): کھلی رہ جانے والی۔ ﴿فَاِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا﴾ (الانبیاء ۲۱:۹۷)
تفعیل شَخَّصَ يُشَخِّصُ تَشْخِيْصًا: کسی چیز کو پہچان کر متعین کرنا (اردو میں «تشخیص»: مرض کی پہچان؛ عربی میں: کسی چیز کو پہچان کر متعین کرنا، جس میں مرض کی پہچان بھی شامل ہے)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: شخص، شخصیت، شخصی۔