(ن) شَعَرَ يَشْعُرُ شُعُوْرًا: بال کی طرح باریک علم حاصل کرنا، باریکی سے محسوس کرنا (اردو میں «شعور» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلٰكِنْ لَّا يَشْعُرُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۲)
شَعْرٌ ج اَشْعَارٌ: بال (اردو میں «اشعار»: شعر کی جمع، نظم کے ٹکڑے؛ عربی میں: بال (شَعْر کی جمع))۔ ﴿وَمِنْ اَصْوَافِهَا وَاَوْبَارِهَا وَاَشْعَارِهَآ﴾ (النحل ۱۶:۸۰)
شِعْرٌ: لطیف علم (اردو میں «شعر» اسی معنی میں)؛ پھر کلامِ موزوں یعنی شاعری کے لیے۔ ﴿وَمَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْۢبَغِيْ لَهُۥ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۶۹)
شَاعِرٌ ج شُعَرَآءُ (اسم الفاعل): شعر کہنے والا (اردو میں «شاعر، شعراء» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُۥنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۲۲۴)
شَعِيْرَةٌ ج شَعَآئِرُ: علامت، نشانی (اردو میں «شعائر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۵۸)
افعال اَشْعَرَ يُشْعِرُ اِشْعَارًا: خبر دینا، احساس دلانا۔ ﴿وَمَا يُشْعِرُكُمْ اَنَّهَآ اِذَا جَآءَتْ لَا يُؤْمِنُوْنَ﴾ (الانعام ۶:۱۰۹)