ش ع بsh-ʿ-b
(ف) شَعَبَ يَشْعَبُ شَعْبًا: یہ اضداد میں سے ہے — جمع کرنا بھی اور جدا کرنا بھی۔
شَعْبٌ ج شُعُوْبٌ: بڑی قومی شاخ، وہ سب سے بڑا انسانی گروہ جس سے قبیلے پھوٹتے ہیں۔ ﴿وَجَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا﴾ (الحجرات ۴۹:۱۳)
شُعْبَةٌ ج شُعَبٌ: شاخ، ٹکڑا (اردو میں «شعبہ» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنْطَلِقُوْٓا اِلٰى ظِلٍّ ذِيْ ثَلٰثِ شُعَبٍ﴾ (المرسلٰت ۷۷:۳۰)
شِعْبٌ: پہاڑوں کے درمیان کا درّه۔
قرآن میں یہ مادہ دو بار آیا ہے۔