س ی حs-y-ḥ
(ض) سَاحَ يَسِيْحُ سَيْحًا: (۱) پانی کا زمین پر بہنا؛ زمین پر چلنا پھرنا (۲) عبادت کے لیے پھرنا۔
سِحْ ج سِيْحُوْا (فعل امر): تو چل پھر۔ ﴿فَسِيْحُوْا فِي الْاَرْضِ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ﴾ (التوبۃ ۹:۲)
سَائِحٌ (اسم الفاعل): عبادت کے لیے پھرنے والا، روزہ دار (اردو میں «سیاح» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلسّٰٓئِحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ﴾ (التوبۃ ۹:۱۱۲)؛ ﴿سٰٓئِحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّاَبْكَارًا﴾ (التحریم ۶۶:۵)
اردو میں اس مادے سے: سیاحت۔